
میرا جی بھی اس صف میں کھڑی نظر آتی ہیں ، جو عمران خان کی شادی سے خوش نہیں ہے، اور وہ تو رو پڑی عمران کی شادی کا سن کرایسی بدہواس ہوئی کہ انگریزی تو کیا، اردو اور پنجابی بھی بولنابھول گئیں۔ میرا جی یہ غلط بات ہے۔ اپنی باری پہ تو سب اچھا تھا۔ یہاں تک کے ویڈیو بھی بنا ڈالی اور اب خان صاحب کی شادی پہ یہ رونا دھونا۔ اگر میرا جی وہ ویڈیو نہیں بنائی ہوتی تو شائد آج آپ یوں نہ روتی، ہوسکتا ہے مارے خوشی کے آپ فارسی بولنا شروع کردیتی، ویسے لوگوں کا جب پیٹ بھرجائے تو وہ فارسی بولتے ہیں۔ پرآپ کا معاملہ کچھ اور ہے، آپ خوشی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویڈیو Oppssssssssssssssss
ن لیگ کے صدیق فاروق کہتے ہیں کہ خان صاحب اب گھر میں دھرنا دینگئے۔ اور انکی سوچ اب خاوند کی سوچ ہوگی۔ ارے صدیق صاحب، ہر شادی شدہ شریف انسان کی سوچ اچھے خاوند کی سوچ ہوتی ہے، کسی تماش بین کی نہیں اگر آپ کوئی مسلئہ ہے تو اس غصہ، خان صاحب پہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بات ویسے بنتی نہیں صدیق صاحب،
منور خان( صوبائی ایم پی اے جے یو آئی) تو شادی بیورو کھولنے کا مشورہ دے دیا، پی ٹی آئی کو۔ پھر تو منور صاحب آپ بھی میرج بیورو کھول ہی دیں، کیو کہ مولانا صاحب نے بھی شادی کا گلہ کردیا ہے، اور جہاں تک مجھے یاد پڑھتا ہے مولانا صاحب نے امریکہ یا یورپ کی کیسی اسٹیٹ میں شادی کا ارادہ بھی کیا تھا۔ پر کاش آپ نے اس وقت میرج بیورو کھول دیا ہوتا، تو آج مولا نا صاحب اور شائد آپ کا گھر بھی دوبارہ آباد ہو چکا ہوتا۔
ہاشمی صاحب آپ کے کیا کہنے، خان صاحب کا شکریہ ادا کررہے ہیں یا گلہ کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں تو آپ کو خان صاحب کا شکرگزار ہونا چاہئے، کہ عمر کے اس حصے میں آپ کی بیوی نے آپ کی خدمت شروع کردی۔ ورنہ تو لگتا ہے کہ یہ کام آپ کو ہی تا دم مرگ ادا کرناتھا۔ رہی بات خان صاحب کی عمر کی تو آپ کی اردگرد تو 80 سالہ بزرگوار بھی 16 سالہ دوشیزہ سے شادی کر دیتے ہیں، ویسے مسز ہاشمی کو اس وقت آپ کی خدمت کا خیال نہیں آتا۔
پر بات تو وہی ہے نہ۔ "Small minds discuss people"
خدارا پاکستان کے مسائل حل کریں، عمران کی شادی کرناکوئی ایشو نہیں ہے۔
جب ہمارے پاس کچھ نہیں ہوتا تو دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتے ہیں اور یہاں تو مخالفین کی صفیں ہیں صفیں کھڑی ہیں ۔ چھوٹے ذہن ہمیشہ لوگوں کے ذاتی اُمور کو ہی موضوع بحث بناتے ہیں۔ اللہ کے بندوں جب دو لوگوں کا گھر بس رہا ہے تو بجائے خوش ہونے کے کیوں منفی سوچ کا پرچار کررہے ہو۔ دعا کریں کہ ہر بندے کا گھر بس جائے اور ہنسی خوشی زندگی گزارے۔
ReplyDelete