بہت افسوس ہوا جب آج دن کے وقت یہ بری خبر ملی کے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے دفتر پر نامعلوم دہشت پسندوں نے حملہ کیا اور وہاں پر فائرنگ اور دھماکے کئے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ اتنے محفوظ جگہ میں یہ لوگ کہاں سے آئے اور ہمارے سیکیورٹی ادارے کیا کر رہے تھے اور اگر وہ لوگ خود اپنی حفاظت نہیں کرسکتے تو پھر اُن کا کیا کام ہے۔ جب بھی پولیس پر آفت آئی آرمی نے اُن کی خلاصی کروائی، ایف سی پر کوئی برا وقت آیا تو آرمی میدان میں آئی، اسی طرح اگر بات کی جائے تو فہرست طویل سے طویل ہوتی جائے گی اور صرف افسوس کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آگے گا۔
Comments
Post a Comment